پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلا دیش کو128رنز سےشکست دے دی،خراب موسم کے باعث بنگلا دیش کو 32اوور میں 243رنز کا ہدف دیا گیا تھا،بنگلا دیش کی ٹیم 243رنز کے تعاقب میں 114رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 75رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، سلمان علی آغا 64 اور محمد رضوان نے44 رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان 31، فہیم اشرف 14اور عبدالصمد نے 11رنز اسکور کیے۔حسین طلعت 9 ، شامل حسین 6 اور کپتان شاہین آفریدی نے 3 رنز بنائے۔ حارث رؤف 2 اور محمد وسیم نےایک رن اسکورکیا۔

بنگلا دیش کے بالر رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں،243رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 114رنز پر آؤٹ ہوگئی،بنگلا دیش کے کھلاڑی لٹن داس 45رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے،توحید ہری دوائے نے28، عفیف حسین 14، سیف حسن نے 12رنز بنائے۔
تسکین5،مستفیض4، رشاد2، جبکہ مہدی اور تنزید ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے،شانتو کوئی رن نہ بناسکے اور ناہید رانا 3رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بنگلا دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب
پاکستانی بالرز حارث رؤف اور معاذ صداقت نے 3،3وکٹیں حاصل کیں ، شاہین آفریدی کے حصے میں 2 جبکہ وسیم اور فہیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3میچز کی سیریزایک ایک سے برابر ہوگئی،تیسرا اور فیصلہ کن میچ 15مارچ کو کھیلا جائے گا۔
