پاکستان میں سونے کی قیمت میں لگاتار دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 6 ہزار 87 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی جب فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے تک آ گیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 486 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے کا ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بدھ کے روز عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جب فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہو گیا تھا۔
اسی دوران چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے پر برقرار رہی۔
