آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی بیٹر ایشان کشن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا پانچویں نمبر پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹم سائفرٹ چار درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی بیٹر تلک ورما ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
اسی طرح بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو نویں اور انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
فاسٹ گیند کے خطرے سے بچاؤ کیلئے کین ولیمسن نے نیا برانڈ متعارف کرا دیا
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بالرز کی رینکنگ میں قومی اسپنر ابرار احمد کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، افغان اسپنر راشد خان پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی اسپنر ورن چکرورتی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
