مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر جموں میں ایک تقریب کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں میں جاری ایک تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے قریب سے گولی چلائی۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو قابو میں لے لیا۔
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کے والد ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
