عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد قیمتیں تقریباً 7 فیصد سے زائد بڑھ گئی ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت بڑھ کر 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں اضافے اور جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے، قیمتوں میں اس اضافے کے بعد دنیا بھر میں توانائی کی لاگت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، امریکا اور اس کے ساتھی ممالک کے جہازوں کے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت کو دو بار ختم کیا، تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گی، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کے بارودی سرنگیں بچھانے والے 28 جہاز تباہ کئے۔
