ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے سوشل میڈیا پرزیر گردش خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔
اوگرا ترجمان نے جاری بیان میں واضح کیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے اضافے کی کوئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔
پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد ، پاکستان میں بحران ختم ہونیکا امکان
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مذکورہ خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، عوام غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
