قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کرکٹ سے وقتی آرام کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھیلنے کی ہدایت نہیں دی، جس کے باعث وہ جاری ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
بابر اعظم نے اپنے آرام کے دوران انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے اور اپنی بیٹنگ تکنیک پر توجہ مرکوز کی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا کے خلاف اہلیہ نے تیسرا کیس درج کروا دیا
اس کا مقصد پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنا اور پی ایس ایل کے لیے مکمل تیاری کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے لیے اوپننگ کریں گے، جس کے لیے وہ ٹریننگ کا آغاز کر چکے ہیں۔
قومی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ بابر اعظم کی صحت اور فارم کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ اہم مقابلوں میں اپنی کارکردگی کے ساتھ ٹیم کی مدد کر سکیں۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں عدم شرکت کے باوجود بابر اعظم کی تربیت جاری ہے اور وہ پی ایس ایل کی تیاری پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔ یہ اقدام ان کی ٹیم کے لیے طویل مدتی مفاد کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
