پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا۔ اور مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل سیزن 11 میں پہلی مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جن میں دو نئی فرنچائزز حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈی پنڈیز شامل کی گئی ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے میچز ملک کے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10، 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہو گا۔
شیڈول کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔ جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہو گا۔ جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔
فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے 7 میچز ہوں گے۔ جبکہ پشاور کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرافی مسجد نہیں جا سکتی تو مندر کیوں گئی؟ بھارت میں نیا تنازع
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ جن میں تمام مقابلوں میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔ جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 6 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔
