خلیجی ملک بحرین میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر بتایا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز موساد کو فراہم کیں جن میں بعض اہم اور اسٹریٹجک مقامات کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔ حکام کے مطابق ایسی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کو ممکنہ اہداف کے تعین اور تجزیے میں مدد دے سکتی ہیں۔
Reports from inside Bahrain indicate that a number of Indian-origin and Indian nationals persons have been arrested on charges of espionage and high treason, allegedly linked to the Israeli intelligence agency Mossad.
Bahrain expected to give death penalties in the case.
— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) March 10, 2026
بحرین کی وزارت داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق اس ملزم کے علاوہ بھی کئی بھارتی شہری جاسوسی اور سنگین غداری کے الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے ہیں۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ملزمان کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور بعض رپورٹس میں سزائے موت کے امکان کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے۔
