ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کا معاملہ اب ایجنڈے میں نہیں رہا۔
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جب تک ضروری سمجھے گا میزائل حملے جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا معاملہ اب ایجنڈے میں شامل نہیں رہا۔
عباس عراقچی کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث ایران اپنی دفاعی حکمت عملی جاری رکھے گا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایران کے بارے میں امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات احمقانہ ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکی اور اسرائیلی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ جاری صورتحال میں جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں یا تو سب کو تحفظ ملے گا یا پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
