عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، ایل پی جی کی قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا۔
نجی چینل کے مطابق مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 تا 350 روپے کلو ہو گئی ہے۔
پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد ، پاکستان میں بحران ختم ہونیکا امکان
مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی سپلائی کم اور قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے۔ حکومت روس یا عمان سے ایل پی جی کا بندوبست کرے۔
واضح رہے حکومت نے چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا تھا۔
