پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 11 ہزار 328 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 808 پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس میں 11725 پوائنٹس کی کمی، کاروبار معطل
کاروبار کے آغاز پر کے ایس سی 30 انڈیکس 6.7 فیصد بڑھنے پر کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی ،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
