پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت اور قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد عوام کے لیے امید کی پہلی کرن نظر آئی ہے۔
پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہو گئی، پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا۔ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کیساتھ پورٹ قاسم پہنچ گیا۔
مصر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ایم ٹی اسپروس 2 بھی 55 ہزار ٹن پیٹرول کے ساتھ آج جبکہ ایم ٹی سی کلپر 34 ہزار ٹن پیٹرول کیساتھ کل 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔
ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ فجیرہ سے آنے والا جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا، مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب ۔ وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ جہازوں کے پہنچنے سے سپلائی چین میں بہتری کی توقع ہے۔
