امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران پر جاری حملوں کی گزشتہ 10 روز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق 10 دن کے دوران ایران میں 50 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں میں ایران کی بحریہ کے تقریباً 50 جہاز تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایسے مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو فوجی خطرہ بن سکتے ہیں، امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران پر حملوں میں بی ون، بی ٹو اور بی 52 اسٹریٹجک بمبار طیارے استعمال کیے گئے۔
سینٹ کام کے مطابق ایران پر حملوں میں ایف 15، ایف 16، ایف 18، ایف 22 اور ایف 35 لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اے 10 اٹیک جیٹس اور اے ای 18 جی الیکٹرانک وارفیئر طیارے بھی کارروائیوں میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
حملوں میں ایم 142 ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم بھی استعمال کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو 9 ریپر ڈرونز اور لوکس ڈرونز کے ذریعے نگرانی اور حملے جاری ہیں۔
ایران کی آبنائے ہرمز کے استعمال کے لئے مشروط پیشکش
سینٹ کام نے مزید بتایا کہ یو 2 ڈریگن لیڈی اور آر سی 135 جاسوس طیارے بھی اس آپریشن کا حصہ ہیں جبکہ ایران میں بیلسٹک میزائل تنصیبات اور میزائل سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
