ایران نے عرب اور یورپی ممالک کو آبنائے ہرمزکے استعمال کے لئے مشروط پیشکش کر دی۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے استعمال کے حوالے سے عرب اور یورپی ممالک کو مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے ہاں سے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکال دیں گے، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی دی جائے گی۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق ایران کے بارے میں امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات احمقانہ ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکی اور اسرائیلی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
ایران میں موجود پاکستانی فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں، پاکستانی سفیر
ترجمان نے مزید کہا کہ جاری صورتحال میں جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں یا تو سب کو تحفظ ملے گا یا پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
