ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے ایرانی عوام کیلئے معاشی پیکج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ بینکنگ واجبات کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کی گئی،خوراک، ادویات اور ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ہماری اولین ترجیح عوام اور ان کا معیار زندگی ہے۔
اسرائیل کا ایران سے جنگ ختم کرنے کے طریقے پر غور، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ
دوسری جانب رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تیل کی برآمدات روکنے پر غور کرر ہے ہیں ، امریکی صدر آج تیل کی قیمتوں کو قابو میں لانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیں گے۔
تجاویز میں امریکی تیل کی برآمدات روکنا بھی شامل ہے ،دیگر آپشنز میں آئل فیوچر مارکیٹ میں مداخلت، کچھ وفاقی ٹیکسوں میں چھوٹ دینا بھی شامل ہے۔
ایران میں حملوں سے اٹھنے والی آلودگی پاکستان تک پہنچنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ
جونس ایکٹ نامی امریکی قانون کے تحت عائد تقاضوں کو ہٹانا شامل ہے ،جونس ایکٹ کے تحت ملکی ایندھن صرف امریکی پرچم والے جہازوں پر منتقل کیا جا سکتا ہے،امریکی حکام کی جی 7 کے ہم منصبوں کے ساتھ اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل کے ممکنہ مشترکہ اجرا پر بات چیت جاری ہے۔
