معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دئیے گئے ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دیئے گئے ہیں، گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
بلوچستان حکومت کا تمام تعلیمی ادارے 23 مارچ تک بند کرنے کا اعلان
اسکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا،بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔
تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔
