اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی آئندہ دو ماہ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال اور مہنگائی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی رپورٹ جاری کر دی
مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی، معاشی سرگرمیوں اور بیرونی کھاتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ مانیٹری پالیسی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود برقرار رہنے سے کاروباری قرضوں اور بینکاری شعبے کی شرحوں میں فوری بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔
