ایران جنگ کے اثرات ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ ، 33 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
مشرق وسطیٰ بحران، سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 5 ہزار 573 روپے کی کمی سے 4 لاکھ ، 57 ہزار 271 روپے پر آ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر سستا ہونے کے بعد 5 ہزار 106 ڈالر ہو گئی۔
