افغان طالبان کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور وار اکانومی کے خلاف افغان رہنما کھل کر سامنے آ گئے۔
افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان پر دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجودہ حالات براہ راست طالبان حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔
احمد مسعود کا کہنا تھا کہ آج افغانستان اپنے عوام کے لیے جہنم جبکہ مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے جنت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف ٹی ٹی پی ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پر مسلط طالبان حکومت کے خلاف ان کی شدید نفرت کبھی کم نہیں ہو سکتی اور دہشت گردوں کو لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی نے خطے میں عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے۔
پاک فوج کی کارروائی ، افغان طالبان کا اسلحہ ڈپو اور پوسٹ تباہ ، خوارج فرار
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں اور وار اکانومی کے باعث افغان عوام میں طالبان حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق افغان عوام طالبان کی آمریت اور دہشت گردی سے جڑی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔
