ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کے درمیان پہلا اختلاف سامنے آ گیا۔
امریکی میڈیا ایکسیئس کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایندھن کے ذخائر پر کیے گئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ حملے اس سے کہیں زیادہ وسیع تھے جتنی توقع واشنگٹن کو اسرائیل کی پیشگی اطلاع کی بنیاد پر تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ عام ایرانی شہریوں کو خدمات فراہم کرنے والے بنیادی ڈھانچے پر حملے ایران میں حکومت کی عوامی حمایت بڑھا سکتے ہیں۔
مزید برآں واشنگٹن کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اس طرح کے حملوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنانا اچھا فیصلہ نہیں تھا۔
ایران جنگ کب ختم ہو گی؟ فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ مل کرکیا جائے گا، ٹرمپ
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ تیل کے ذخائر محفوظ رہیں تاکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بے قابو نہ ہوں اور اس کے اثرات عام لوگوں پر نہ پڑیں۔
