مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر تازہ حملے کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
ایرانی پاسدارن انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ لبنان میں حزب اللّٰہ نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔
ایران کا امریکی بیس پر زوردار حملہ؛ اب تک کتنے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا؟
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ میں آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، اماراتی حکام کے مطابق آگ ڈرون کا ملبے گرنے کے باعث لگی، تاہم انڈسٹری زون کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔
ادھر امریکا نے سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتی عملے کو واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔
