مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے پاکستانی معیشت پر بھی منفی اثرات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 11725 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ ، 45 ہزار 770 پوائنٹس پر آ گیا۔
ایران جنگ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی جھٹکا
کے ایس سی 30 انڈیکس 6.39 فیصد کم ہوا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 10 ہزار566 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ ، 58 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
