مشرق وسطیٰ میں بحران کی وجہ سے غیریقینی صورتحال میں ڈالر مضبوط جبکہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ہو گئی ہے،
سونے کی قیمت میں 2.15 فیصد کمی کے بعد یہ 5 ہزار 48 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 2.93 فیصد کمی کے ساتھ 81 ڈالر 55 سینٹ فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالر مضبوط ہو گیا ہے اور یورو کے مقابلے میں تین ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کیسے طے ہوتی ہیں؟ وجہ جانیں
ادھر ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے سودے 110 ڈالر فی بیرل تک ہو رہے ہیں جبکہ چند گھنٹوں کے دوران قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
