ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ فاتح ٹیم کو نہ صرف ٹرافی بلکہ بھاری انعامی رقم بھی ملے گی۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 13.5 ملین ڈالرز کا انعامی پول مقرر کیا ہے، جو 2024 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ فاتح ٹیم کو 3 ملین ڈالر جبکہ رنرز اپ کو 1.6 ملین ڈالر دیئے جائیں گے۔
5 گیندوں پر 5 وکٹیں ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نے تاریخ رقم کر دی
اسی طرح سیمی فائنل میں ہارنے والی ہر ٹیم کو 7 لاکھ ، 90 ہزار اور سپر 8 مرحلے تک پہنچنے والی ہر ٹیم کو 3 لاکھ ، 80 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔ گروپ مرحلے میں شامل ٹیموں کو بھی کم از کم اڑھائی لاکھ ڈالر انعام ملے گا۔
یاد رہے 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتح بھارت کو 2.45 ملین ڈالر اور رنرز اپ جنوبی افریقہ کو 1.28 ملین ڈالر ملے تھے۔
