ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ گاڑیوں اور سفارتخانے کی عمارت کے داخلی حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا کہ دھماکا امریکی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب ہوا۔
ایران کے جوابی حملوں کے دوران کن ممالک میں دھماکے سنے گئے؟
فرانسیسی میڈیا نے پولیس کمانڈر مائیکل ڈیلی مائر کے حوالے سے بتایا کہ وہ ابھی دھماکے کی نوعیت یا تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وہ تین دوستوں کے ساتھ سفارتخانے کے قریب ٹیکسی کا انتظار کر رہے تھے کہ تین زوردار دھماکے ہوئے جس کی شدت اتنی تھی کہ زمین بھی ہل گئی۔
دبئی،دوحا،مناما اوراربیل میں مزید دھماکے
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے ،فی الحال اس دھماکے کا مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
