نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر بریٹ رینڈل نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لیکر فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔
بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ ہے، یہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی بہترین باؤلنگ پرفارمنس ہے۔
بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بابر اعظم لاہور وائٹس کے اسکواڈ میں شامل
سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 373 رنز کے جواب میں بریٹ رینڈل کی بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ریٹ رینڈل نے 6 وکٹیں 8 گیندوں اور 7 وکٹیں 12 گیندوں پر حاصل کیں۔
اس سے قبل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قائم ہو چکا ہے، یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔
