پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 216 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حالات بہتر ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس اپنی جگہ پر آجائیں گی، اختیار ولی خان
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
