امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ میں پہلے جیسا جارحانہ کردار ادا نہیں کر رہا اور اس کی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا اوراس نے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ رویہ تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں ، کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا ، ایرانی صدر
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خطے کے ممالک سے معافی مانگی ہے اور یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ وہ آئندہ ہمسایہ ممالک پر گولیاں نہیں چلائے گا، امریکہ کی پالیسیوں اوردباؤ کے باعث ایران کواپنی پوزیشن پرنظرثانی کرنا پڑی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اوراب وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی صدرنے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن کی سخت حکمت عملی کے نتیجے میں ایران کی صورتحال انتہائی کمزور ہو چکی ہے اور خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے۔
