ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان اوربرطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اوراس کے علاقائی و عالمی سیکیورٹی پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس دوران خطے میں امن واستحکام برقراررکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا، برطانوی وزیرِاعظم نے ایران کی جانب سے حملوں کے تناظرمیں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایران کمزور ہو چکا، اب مشرقِ وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، ٹرمپ کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ برطانیہ سعودی عرب کی خودمختاری، استحکام اورسرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔
رپورٹس کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا، اس موقع پردوطرفہ تعلقات اورسیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
