وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی دباؤ کے پیش نظر سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حالیہ کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم کمیٹی کو 48 گھنٹوں میں قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر بوجھ کم سے کم ہو اور ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے،وزیراعظم
وزیراعظم نے کمیٹی کو فعال طور پر کام کرنے اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو پیٹرول پمپ یا کمپنی مصنوعی قلت پیدا کرے اسکو فورا بند کرکے لائسنس منسوخ کیا جائے۔ وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم صوبوں کا دورہ کریں۔
