حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اثرات، کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان
مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 188 روپے 73 پیسے فی لٹر تھی۔مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 ، 55 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
