ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی علاقائی ممالک سے کسی قسم کی دشمنی نہیں، حملوں کا نشانہ بننے والے پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔
ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عارضی قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
جنگ 8 ویں روز میں داخل ، امریکا اور اسرائیل کے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے
انہوں نے ایرانی قوم کو پیغام دیا کہ آئیے ہم اپنے درمیان موجود تمام اختلافات، خدشات اور دشمنیوں کو ایک طرف رکھیں اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں، ہمیں ایران کو عزت کے ساتھ اس بحران سے نکالنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خودمختاری اور وقار کا دفاع ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ہمیں پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
