مشرق وسطیٰ بحران کے باعث امریکا نے روسی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کر دیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت روسی تیل پر عائد مزید پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل امریکا نے عارضی طور پر بھارت کو ماسکو سے تیل خریدنے کی اجازت دی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی
مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث تہران کی جانب سے خلیجی خطے میں جوابی حملوں سے دنیا کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔
آبنائے ہرمز میں سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران قیمتیں تقریباً 30 فیصد تک بڑھ گئیں۔
