مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 90.90 ڈالر ، برینٹ خام تیل 92.69 ڈالر اور مربان خام تیل کی قیمت 103.2 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
خام تیل کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کشیدگی جاری رہی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے ، قطر
پاکستان میں پیٹرول کے ذخائر کی کل گنجائش 5لاکھ 46 ہزار 940 میگاٹن ہے ، اس وقت ملک میں ریزرو اسٹاک 4 لاکھ 91 ہزار 952میگا ٹن ہے۔ ملک کے موجودہ پیٹرولیم ذخائر30 دن کی طلب کو پورا کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 ، 55 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
