مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے قطر نے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے وزیرِ توانائی سعد شريد تالكعبی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک چند ہفتوں میں توانائی کی پیداوار روک سکتے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی
قطر کے وزیرِ توانائی نے کہا کہ جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی اور کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
سعد شريد تالكعبی کا مزید کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
