ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ امریکی بحریہ کی حفاظت میں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزریں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا کسی بھی فیصلے سے پہلے 1987 میں سپر ٹینکر پر ہونے والے حملے کو یاد رکھے۔
امریکا نے جنگ میں اکیلا چھوڑ دیا،خلیجی ممالک ٹرمپ سے نالاں
ایرانی فورسز نے مزید کہا کہ امریکا کو حالیہ دنوں میں آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خطے میں کسی بھی کشیدگی کے نتائج کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔
