دبئی کے رہائشیوں کو موبائل فونز پر ممکنہ میزائل خطرے کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری کئے گئے ہیں۔
یو اے ای وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دبئی کے شہری موجودہ صورتحال کے باعث قریبی محفوظ عمارتوں میں پناہ لیں ،دبئی کے شہری کھڑکیوں ، دروازوں اور کھلی جگہوں سے دور رہیں۔
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: قطر کا تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
دوسری جانب قطر حکومت نے بھی موبائل فونز پر ایمرجنسی الرٹس بھیجے ہیں ، رائٹرز کے مطابق عوام کو سیکیورٹی خطرے میں اضافے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ادھرکینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 3500کینیڈین شہریوں نے مشرق وسطیٰ سے نکلنے میں مدد کی درخواست کی ،کینیڈا نے دبئی سے استنبول تک 180 افراد کیلئے چارٹر پرواز کا انتظام کیا ہے۔
