وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے محسن نقوی کی خیریت دریافت کی،وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔
عمران خان کی بینائی پر پروپیگنڈا کیا گیا، علیمہ خان معاملے کو ویٹو کر دیتی تھیں، محسن نقوی
وزیراعظم شہباز شریف نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں،میں ذاتی طور پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔
یاد رہے محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
