امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کردش عوام کی جانب سے ایران میں ممکنہ حملہ شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں،اگر کرد ایسا کرنا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا کی طرح ایران کے اگلے رہنما کے انتخاب میں کردار ادا کرنا ہوگا،ایران کے نئے رہنما کے انتخاب کا عمل ابھی بہت ابتدائی مرحلے میں ہے،مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کا اگلا رہنما بننے کا امکان کم ہے۔
جنگ نا منظور، اسپین کے وزیراعظم نے ٹرمپ کی دھمکی کا واضح جواب دیدیا
ایران جنگ کے باوجود اس وقت پیٹرول کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا،آبنائے ہرمز کو کھلا رکھا جائے گا ،ایران کے خلاف جاری آپریشن منصوبے سے پہلے آگے بڑھ رہا ہے، کوئی ٹائم لائن نہیں دوں گا۔
امریکا کے پاس بہت بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود موجود ہے،دفاعی صنعت اسلحہ و گولہ بارود پیداوار میں اضافہ کر رہی ہے،دفاعی پروڈکشن ایکٹ کو نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
