پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن( Mike Hesson) اپنی ذمہ داریاں بدستور جاری رکھیں گے اور ٹیم کی تیاری اور کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔
ٹیم مینجمنٹ میں بولنگ کوچ کے طور پر ایشلے نفکے شامل ہوں گے جبکہ شین میک ڈرموٹ کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح حنیف ملک کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ارطضیٰ کمیل ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے اور ٹیم کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔
پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی؛ کون کون شامل کیا گیا؟
فزیوتھراپسٹ کے طور پر کلف ڈیکن جبکہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی ذمہ داری گرانٹ لیوڈن کو دی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور جسمانی تیاری کو بہتر بنایا جا سکے۔
ٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان میں طلحہ اعجاز بطور پرفارمنس اینالسٹ خدمات انجام دیں گے جبکہ سید نعیم احمد کو میڈیا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سلمان لیاقت سیکیورٹی منیجر کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
طبی شعبے میں ڈاکٹر واجد علی رفائی ٹیم ڈاکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ محمد احسان مسیور کے طور پر کھلاڑیوں کی جسمانی بحالی اور مساج تھراپی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
بورڈ کے مطابق اس مکمل مینجمنٹ ٹیم کا مقصد دورہ بنگلہ دیش کے دوران قومی ٹیم کو ہر شعبے میں بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے۔
