اسلام آباد: چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پر عائد ٹیکس اور لیوی فوری طور پر ختم کی جائے۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ بڑے اضافے کے باعث ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر جھگڑوں اور پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ جس کی صورت میں ڈیلرز کے لیے اتنا مہنگا پیٹرول فروخت کرنا مشکل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو ڈیلرز پیٹرول پمپس بند کرنے پر بھی مجبور ہو سکتے ہیں۔
