مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث دنیا میں توانائی بحران سر اٹھانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔فی لیٹر قیمت 2.33 یورو ہو گئی،پیٹرول کی قیمت 2 یورو فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت، وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا
دوسری جانب ترکیہ میں ڈیزل 12.45 لیرا فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی 3.68 لیرا فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب قطر نے ایل این جی معاہدوں کی پاسداری سے معذرت کر لی،قطر انرجی حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات کے باعث سپلائی جاری نہیں رکھ سکتے۔
پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ، قلت کی افواہیں، اوگرا کا وضاحتی بیان
رائٹرز کے مطابق ایل این جی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے میں کم از کم2 ہفتے لگیں گے، ایل این جی کی سپلائی تقریباً ایک ماہ تک معطل رہ سکتی ہے۔
