سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کی شب سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
امریکی سفیر کا بیان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب
اس کے علاوہ مملکت کے ائیرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے احتساب ادارے نیب کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام اوراس سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی۔
