افغان طالبان ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف پاک فوج کی موثرکارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔
پاک فوج نے پکتیکا میں افغان پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا ، متعدد خارجی ہلاک
پاک فوج نے 3اور 4 مارچ کی درمیانی شب قلعہ سیف اللہ سمیت چمن ، سمبازہ ، گھڈوانہ ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر کارروائیاں کیں۔ چمن سیکٹر میں ایک افغان طالبان دہشتگرد ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائیوں کے دوران افغان طالبان،فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستا ن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج نے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج تباہ کر دیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔
