ایران نے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بارے میں اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے لئے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور اسرائیلی میڈیا کے دعوے کو یکسر مسترد کیا ہے۔
پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈرکے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد نئے سپریم لیڈر کا انتخاب ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب کر لئے گئے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی میڈیا نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بارے میں تفصیل جاری کر دی ہے۔
