روس ایران کے حق میں بول پڑا، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے نتائج پورے خطے اور عرب ممالک کیلئے نقصان دہ ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تیل کی تنصیبات پر حملوں سے متعلق خدشات ایران تک پہنچائیں گے، سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو نے اب تک ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں کوئی قابلِ اعتبار ثبوت نہیں دیکھا، جو اس تنازع کے پیچھے پیش کیا جانے والا بنیادی جواز رہا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے۔
امریکیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
سربراہ آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ ایران نے بڑے پیمانے پر یورینیم افزودہ کی، انسپکٹرز کو مکمل رسائی نہ دینے پر تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ایران مکمل تعاون نہیں کرتا یہ کہنا ناممکن ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن ہے۔
