امریکیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ضروری امریکی سرکاری ملازمین اور اہلخانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سعودی عرب اور سلطنت عمان (اور خطے کے دیگر ممالک) میں اپنے غیر اہم سرکاری عملے اور ان کے اہلخانہ کو فوری طور پر وہاں سے روانہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ ان ممالک میں سیکیورٹی کی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے، جس کے باعث غیر ضروری وفاقی عملے اور اہلخانہ کے لیے وہاں رہنا خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی عرب اور عمان میں موجود امریکی سرکاری اہلکاروں اور اُن کے اہلِ خانہ کو دونوں ملکوں سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ حملے سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطی سے نکل چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ
ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
مارکو روبیو نے کہا کہ خطے سے امریکیوں کو نکالنے کا کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ایران پر مزید حملے کئے جائیں گے، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ 16سو امریکیوں نے مشرق وسطی سے نکلنے کی درخواست کی۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ائیر اسپیس بند ہونے کی وجہ سے کچھ چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارے سفارتی آفسز براہ راست حملوں کی زد میں ہیں۔
