امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے حملوں میں 160 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
سینٹکام کے مطابق امریکا نے ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کیا، خلیج عرب، ہرمز اور خلیج عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز موجود نہیں۔
ایران کا فضائی دفاعی نظام سمیت سب ختم ہو گیا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے 500 بیلسٹک میزائل اور 2 ہزار سے زائد ڈرون داغے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکی فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کا اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کااعلان
پاسداران انقلاب نے کہا کہ بحر ہند میں امریکی نیوی کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
