ایران کے نئے سپریم لیڈر کو منتخب کر لیا گیا، اسرائیلی میڈیا نے نام بارے دعویٰ کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب کر لئے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اسمبلی آف ایکسپرٹس کی جانب سے کیا گیا ہے، اس بارے میں ابھی تک ایران کے سرکاری حکام نے کوئی تصدیق جاری نہیں کی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 88 رکنی مجلس خبرگان رھبری نئے سپریم لیڈرکا انتخاب آن لائن کر رہی ہے اور انتخاب کا مرحلہ آخری مراحل میں ہے۔
صورتحال غیرمعمولی ہے مگر ملک مفلوج نہیں ہوا،ایرانی صدر
واضح رہے کہ ایرانی آئین کے مطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر مجلسِ خبرگان یعنی اسمبلی آف ایکسپرٹس کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
